سچائی کا دعویٰ کرنے والوں کو سچائی سننے کی عادت نہیں، پیپلزپارٹی

January 27, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند، قائم مقام جنرل سیکریٹری لالا عبدالرحیم اور سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے پی ٹی آئی کی خیبر پختوانخواہ حکومت میں اکھاڑ پچھاڑ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں جو حق اورسچ کی بات کرے گا وہ گھر جائے گا یا تو انتقام کا نشانہ بنایا جائے گا‘ کیونکہ سچائی کا دعوے کرنے والوں کو سچائی سننے اور بولنے کی عادت نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت اس کی زندہ مثال ہے کہ کرپشن کی نشاندہی کرنے والوں کیخلاف ادارے اور حکومت سو رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی خود کرپشن کی پشت پناہی اور اپنے ہی لوگوں کو خاموش کروا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو اپنی جماعت اور اتحادیوں کے سوا پوری قوم چور اور ڈاکو نظر آتی ہے۔