راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے ، 7افرادزخمی ہوگئے

January 27, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 7افرادزخمی ہوگئے ۔تھانہ بنی کوناظم محمود بٹ نے بتایاکہ محلہ عیدگاہ میں اپنےگھر میں موجود تھا کہ مرزا محمد حسیب ، صائمہ یونس اور ارشاد نےگھر میں داخل ہونے کی کوشش کی میرے مزاحمت کرنے پر انہوں نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا چاقو اور لوہے کے مکے سے مجھ پروار کیے جس سے میں شدید زخمی ہو گیا ۔ تھانہ ائرپورٹ کو زرینہ کوثر ساکنہ شاہ فیصل کالونی چکلالہ نے بتایاکہ کسی نامعلوم شخص نےمیرے گھر کے دروازے پر دستک کی اور ہوائی فائرنگ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔تھانہ صدربیرونی کو محمد امجد نے بتایا کہ چکری روڈ انار کلی بازار کے ساتھ ہفتہ بازار میں زونگ سم کا رڈز کی فروخت کر رہا تھا جہاں پر قریب میں یاقائم موبائل فون شاپ ہے کہ اسی اثناء میں یاقائم موبایل شاپ کے مالک ہمراہ ایک نامعلوم شخص میرے پاس آئے جنہوں نے مجھے دھمکی دی کہ موبائل سمیں یہاں فروخت نہ کرو بصورت دیگر جان سے مار دیں گےاور میرے انکار کر نے پر مجھ پر حملہ آور ہو گیا یاقائم موبائل شاپ کے مالک نے مجھ پر آہنی راڈ سے میری بائیں ٹانگ پر حملہ کیا جسکے لگنے سے میں گر گیا اور میری بائیں ٹانگ ٹوٹ گئی مذکورہ نے زونگ کمپنی کا کاونٹر توڑ دیا اور45ہزارروپے اور سپیکرز ،200سم کارڈ اور ایک عدد سام سنگ موبائل فون اور128جی بی میموری کارڈ چھین کر لے گئے ۔تھانہ صدربیرونی کو حسن علی نے بتایا کہ میں اور میرا بھائی عمیر علی گھر کا سودا لینے گھر کے قریب بازار موہڑہ چھپر جارہے تھے راستہ میں ہمارا دوست اسامہ کھڑا تھا جس کے ساتھ کو ئی آٹھ دس لڑکے کامران ، عمران ،چوہدری دانی وغیرہ الجھ رہے تھے ہم نے معاملے کو رفع دفع کر نے کی کوشش کی تو انھوں نے ہمارے ساتھ بھی گالم گلوچ شروع کر دی ہم نے جواباً ان کو گالیاں دیں تو انھوں نے ہمیں آہنی راڈوں اور ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا اسی دوران ہمارے دودوست شیر خان اور شفیق خان چھڑوانے کے لئے آئے تو ان کو بھی انہوں نے زدوکوب کرکے شدید زخمی کردیا۔