ٹریفک اہلکار اور شہری کے درمیان کشمیر ہائی وے پر تلخ کلامی

January 27, 2020

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) ٹریفک اہلکار اور شہری کے درمیان کشمیر ہائی وے پر تلخ کلامی کا معاملہ ، پولیس نے شہری کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے فیملی کی ویڈیو بنانے پر شہری نے احتجاج کیا۔گاڑی کے کاغذات مانگنے پر شہری نےدینے سے انکار کردیا۔ شہری نے کہا کہ میری ساتھ فیملی ہے ویڈیو نہ بنائیں ، تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔