تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کی وجہ سے منسوخ، سیریز پاکستان کے نام

January 27, 2020

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، پاکستان نے سیریز 0-2 سے جیت لی۔

تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے شروع ہونا تھا لیکن موسم اور بارش نے ٹاس کی بھی اجازت نہیں دی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاہور میں مطلع ابرآلود، بوندا باندی بھی ہوئی

لاہور میں میچ ریفری نے بارش سے متاثرہ قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے بعد میچ کی منسوخی کا اعلان کیا۔

میچ منسوخی کی وجہ سے پاکستان کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تبدیلی نہیں ہوئی اور وہ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلے ہی 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی تھی۔

پاکستان کی جانب سے ٹیم میں واپسی کرنے والے سینئر بیٹسمین شعیب ملک اور محمد حفیظ نے اپنی بہترین بیٹنگ فارم سے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا۔