کوئٹہ میں برفباری، کراچی میں آج سے سردی کی نئی لہر کا امکان

January 28, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

کوئٹہ میں برفباری، کراچی میں آج سے سردی کی نئی لہر کا امکان

کراچی / کوئٹہ (ٹی وی رپورٹ) کراچی میں آج (منگل سے) سردی کی نئی شدید لہر آنے کا امکان ہے ، یکم فروری تک شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے گر سکتا ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، کوئٹہ ، زیارت ،قلعہ سیف اللہ ،قلعہ عبداللہ ،پشین ، ژوب ، موسی خیل میں مختلف مقامات پر بارش اور برف باری سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔