امریکی صدر بائیڈن کا عیدالاضحیٰ پر مبارکباد کا پیغام، غزہ جنگ بندی پر زور

June 17, 2024

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے عیدالاضحیٰ پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا جس میں غزہ جنگ بندی پر زور دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ میں ہزاروں بچوں سمیت بہت سے بےگناہ لوگ مارے گئے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ تین مراحل پر مشتمل غزہ جنگ بندی تجاویز غزہ میں تشدد اور جنگ کا خاتمہ کرسکتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل اور حماس پر جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کےلیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔