کورنگی، موٹرسائیکل میکینک کی گلہ کٹی لاش ملی

January 28, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی ناصر کالونی سے موٹرسائیکل مکینک کی گلہ کٹی لاش ملی ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی ناصر کالونی سے ایک شخص کی لاش ملی ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش جناح اسپتال منتقل کی ،جہاں مقتول کی شناخت 45 سالہ عابد ولد بابودین کے نام سے ہوئی ہے۔