پاکستان سپر لیگ افتتاحی تقریب کے ٹکٹس دیکھتے ہی دیکھتے ختم

January 29, 2020

پاکستان سپر لیگ افتتاحی تقریب کے ٹکٹس دیکھتے ہی دیکھتے ختم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ فائیو کے لئے ٹکٹوں کی فروخت منگل سے شروع ہوگئی۔ سینٹرز پر شروع ہوگئی ۔ کم قیمت والے ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئے۔ افتتاحی تقریب کے ٹکٹ دیکھتے ہی دیکھتے فروخت ہوگئے۔ نجی کورئیرکمپنی کی 110 مخصوص برانچز سے ٹکٹ فروخت ہورہے ہیں۔ کراچی میں سب سےزیادہ 26مراکزسے ٹکٹ فروخت ہورہے ہیں۔یکم فروری سے ہی آن لائن ٹکٹس کی ہوم ڈیلیوری کابھی آغاز ہوگا۔