ایم سی سی کرکٹ ٹیم کا دورہ خوش آئند،وسیم خان

January 29, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہاکہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم کا 48 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنا ایک خوش آئند ہے۔ منگل کوایک بیان میں انہوں نے کہا کہکلب کے صدر کمار سنگا کارا کا خود ٹیم کی قیادت کرنادورے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔دورہ پی سی بی کی ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کی کاوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سری لنکن اور بنگلہ دیش ٹیموں کی آمد،آئی سی سی، کرکٹ آسٹریلیا، انگلینڈ اینڈ ویلزاور کرکٹ آئرلینڈ کے اعلیٰ حکام کی پاکستان آمد، پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔