ایرانی، افغانی خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

January 29, 2020

ایرانی اور افغانی خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم عفان ندیم میرپور خاص سے گرفتار ہوگیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے خواتین کو بلیک میل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر 150 سے زائد جعلی اکاؤنٹ بنا رکھے تھے۔

ملزم سوشل میڈیا پر گروپ کے ذریعے فیملی ٹری اور اس کا موبائل ڈیٹا لے لیتا تھا اور خواتین کو بلیک میل کرتا تھا، ملزم ایسی ٹیکنالوجی بھی استعمال کرتا تھا جس سے چیٹ ایڈٹ ہوجاتی تھی اورسی ایل آئی بھی تبدیل کی جا سکتی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم راولپنڈی کا رہائشی ہے اور اسے میر پور خاص سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم ڈیڑھ سال سے ایک کمرے میں چُھپا ہوا تھا۔