شہباز شگری نے آئمہ سے تعلق کی خبر کی تصدیق کردی

January 29, 2020


پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور ماڈل شہباز شگری کی دوستی کے چرچے پہلے ہی زبان زد عام تھے تاہم دونوں کی حالیہ تصویر اور اس پر تبصرہ قریبی تعلق کی خبروں کی تصدیق کرتی نظر آرہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لاس اینجلس میں موجود دونوں فنکار خوش و خرم نظر آرہے ہیں ۔ شہباز شگری نے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے آئمہ بیگ کے لیے ایک طویل کیپشن لکھا۔


تصویر کے کیپشن میں شہباز نے آئمہ کے لیے اصطلاح ’بیٹر ہاف‘ کا استعمال کیا عموماً جوڑا آپس میں ایک دوسرے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’بھارت سے کام کرنے کی آفر آئی تو حیران رہ گئی‘

شہباز کے اس کیپشن کے بعد سے مداحوں کی جانب سے سامنے آنے والے تبصروں میں کہا جارہا ہے کہ دونوں اپنے تعلق کو مزید نہیں چھپانا چاہتے۔

آئمہ نے بھی اپنے اکاؤنٹ سے یہ تصویر شیئر کی۔


ساتھی اداکاروں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے دونوں کی تصویر پر اپنی محبت کا اظہار کیا۔

24 سالہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کے ہونے والے شوہر کا تعلق بھی شوبز کی دنیا سے ہے تاہم انہوں نے نام بتانے سے گریز کیا تھا۔

آئمہ بیگ گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرچکے ہیں، ان کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔