• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئمہ بیگ کو تمغہ فخر امتیاز دے دیا گیا

آئمہ بیگ کو  تمغہ فخر امتیاز سے نوازا گیا


نامور گلوکارہ آئمہ بیگ کو تمغہ فخر امتیاز سے نوازا دیا گیا۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں منعقدہ پُروقار تقریب میں گلوکارہ کو ایوارڈ دیا گیا ۔ سفید جوڑے میں ملبوس گلوکارہ نےگورنر پنجاب محمد سرور سے اپنا ایوارڈ وصول کیا۔

24سالہ اداکارہ و گلوکارہ آئمہ بیگ کو پاکستان کو مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے، خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کو کینسر کے میدان میں دی گئی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ فخر امتیاز سے نوازا گیا ۔

گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے یہ خبر شیئر کی۔ گورنر ہاؤس روانگی سے قبل انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ وہ تمغہ فخر پاکستان لینے جا رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے ایوارڈ کے ساتھ بھی متعدد تصویریں اپلوڈ کیں۔


تازہ ترین