• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بھارت سے کام کرنے کی آفر آئی تو حیران رہ گئی‘

آئمہ بیگ کو بگ باس میں شرکت کی دعوت 


پاکستان کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس سیزن 13‘ میں شرکت کی آفر ہوئی تھی جس کا انہوں نے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: آئمہ بیگ کو تمغہ فخر امتیاز دے دیا گیا

آئمہ بیگ نے ایک ویب شو میں اپنی گفتگو کے دوران بتایا کہ جب انہیں متنازع ٹی وی شو بگ باس میں شرکت کے لیے کال آئی تو وہ حیران رہ گئیں لیکن انہوں نے بھارت میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بگ باس صرف دیکھنے کی حد تک اچھا لگتا ہے لیکن اس میں حصہ لینے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتی۔

واضح رہے کہ بگ باس کے سیزن4 میں اداکارہ وینا ملک نے شرکت کی تھی جس پر پاکستانیوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: آئمہ بیگ میکا سنگھ کے ساتھ اپنا گانا ریلیز کرنے کیلئے تیار

یاد رہے کہ بھارت کے معروف ریئلٹی شو بگ باس کے میزبان بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان ہیں۔ سلمان خان اس کی ایک قسط میں میزبانی کرنے کا معاوضہ کروڑوں روپے لیتے ہیں۔

بگ باس میں شرکت کرنے والے کسی بھی شخص کو ایک گھر میں 3 ماہ کا عرصہ گزارنا ہوتا ہے اور ان کا رابطہ دنیا سے کٹ جاتا ہے۔

 پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ  اپنی شاندار آواز اور کلاسیکی اور پاپ گانے کے حوالے سے مشہور ہیں، گلوکارہ کوک اسٹوڈیو میں بھی اپنی آواز کا جادو جگاچکی ہیں۔

گلوکارہ نے ناصرف کوک اسٹوڈیو میں پرفارم کیا بلکہ وہ متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلم کے لیے پلے بیک سنگنگ بھی کرچکی ہیں۔

تازہ ترین