پاکستان اسٹیل ملزکیلئے 35 کروڑ جاری کرنے کی منظوری

January 29, 2020

پاکستان اسٹیل ملزکیلئے 35 کروڑ جاری کرنے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل ملز کےلیے 35 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کپاس کی پیدوار بڑھانے سے متعلق بریفنگ موخر کردی گئی۔

ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کےلیے 35 کروڑ روپے سوئی سدرن کو گیس بلز کی ادائیگی کے لیے جاری کرنے کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ رقم مالی سال2019-20ء میں پاکستان اسٹیل ملز کیلئے مختص شدہ بجٹ سے کی جائے گی۔

اجلاس میں کار کے کمپنی کے ساتھ معاہدے اور پاکستان مورگیج کمپنی کے قیام کےلیے 1 کروڑ ڈالرز کے فنڈز کی بھی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف کی مد میں 8 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی۔