موبائل کمپنیز نے صارفین کو تنگ کر رکھا ہے، شیری رحمان

January 29, 2020

موبائل کمپنیز نے صارفین کو تنگ کر رکھا ہے، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان موبائل کمپنیز پر برس پڑیں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے موبائل فون کمپنیوں کے اسپیکٹرم اور سروس کوالٹی کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیو نیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے بریفنگ مانگ لی۔

سینیٹر شیری رحمان نے موبائل کمپنیز کی سر وس پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ موبائل کمپنیز نے صارفین کو کافی تنگ کر رکھا ہے۔ لوگ فور جی کے پیسے دے رہے ہیں جبکہ سروس ٹو جی کی آ رہی ہے۔

نیب حکام نے کہا کہ نیب معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس حوالے سے لوگوں کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ہوئے ہیں۔