کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتیں 212 ہو گئیں

January 31, 2020


دنیا بھرمیں کورونا وائرس کا خوف برقرار ہے، چین میں ہلاکتوں کی تعداد 212 ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا وائرس پر گزشتہ روز ہونے والے پہلے اجلاس میں عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) نے کورونا وائرس کو ’عالمی ایمرجنسی‘ قرار دے چکا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے حکام کا کہنا ہےکہ جن ممالک میں صحت کا نظام کمزور ہے، وہاں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ اقدام کی اہم وجہ بیماری سے چین میں پیدا صورتِ حال نہیں بلکہ دیگر ممالک میں پیش صورتِ حال ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا وائرس، WHO نے عالمی ایمرجنسی نافذ کردی

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی سفر یا تجارت پر پابندیوں کی ضرورت نہیں، کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد ڈبلیو ایچ او کا دوسرا اجلاس آج ہو گا۔