• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، کورونا سے 180 ہلاکتیں، WHO کا اجلاس آج ہو گا

کورونا وائرس سے پونے 8 ہزار سے زائد افراد متاثر


چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 180 ہو گئی جبکہ اب تک پونے 8 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

دسمبر میں ووہان شہر سے شروع ہونے والا مرض اب تک 18 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

کرونا وائرس کی صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے عالمی ادارۂ صحت کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔

عالمی ادارے (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) نے پوری دنیا کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: چین میں محصور پاکستانی طلبہ وطن واپسی کیلئے بے چین

وائرس کے پھیلاؤ کے سبب گوگل نے چین میں تمام دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کورونا وائرس سے ہانگ کانگ اور تائیوان کی اسٹاک مارکیٹیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کے ممکنہ اثرات سے بچنے کے لیے آسٹریلیا پہنچنے والی چین کی خواتین فٹ بال ٹیم کو برسبین کے ایک ہوٹل میں الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔

ادھر چین کے شہر ووہان سے 200 کے قریب امریکی شہریوں کو لے کر خصوصی پرواز کیلی فورنیا پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیئے: چین میں کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے لائٹ شو

ایئر پورٹ پر خصوصی لباس میں موجود ڈاکٹرز کی ٹیم نے مسافروں کا استقبال کیا۔

وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چین سے آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے خصوصی مراکز میں رکھا جائے گا۔

تازہ ترین