• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: چینی ہوٹل میں روبوٹ کام کرنے لگے

کرونا وائرس کے سبب چینی شہر ہانگزو کے ہوٹل میں روبوٹ کام کرنے لگے۔


چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کی نئی قسم نے تیزی سے عالمی وباء کی شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک ہزاروں افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

چین کے شہر ہینگ ژو کے ایک ہوٹل میں خطرناک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے روبوٹس کی مدد لے لی گئی اور ہوٹل میں موجود سیاحوں کو کھانا و دیگر ضروری اشیاء روبوٹ کے ذریعے پہنچائی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ چین گزشتہ دس دنوں سے ایک نئی وباء کا شکار ہے جس کی علامات نمونیا سے ملتی جلتی ہیں لیکن اس بیماری کی وجہ ایک نیا وائرس ہے جس کا تعلق ”کورونا“ (Corona) قسم کے وائرس کے خاندان سے ہے۔

اس وبا کا آغازچونکہ چینی شہر ووہان سے ہوا تھا، اس لیے یہ وائرس ”ووہان وائرس“ کے نام سے مشہور ہورہا ہے۔

چین میں اب تک ووہان وائرس سے 170 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 8 ہزار سے زائد افراد اب تک اس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ووہان شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے ہیں اوریہاں رہنے والا کوئی فرد بھی اس شہر سے باہر نہیں جاسکتا۔

جبکہ بیرونِ شہر سے آنے والی امدادی ٹیموں کو بھی خصوصی حفاظتی اقدامات اختیار کرنے اور خصوصی لباس پہننے کے بعد ہی اس علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے، یہ وائرس جاپان سمیت 18ممالک تک پہنچ گیا ہے۔

تازہ ترین