• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی بندر گاہ پر کوروناوائرس کے سد باب کیلئے اقدامات

کراچی بندر گاہ پر کوروناوائرس کے سد باب کیلئے اقدامات


کراچی کی بندگاہ پر کورونا وائرس کے سد باب کے لیے سخت اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا اور چینی جہازوں کا عملہ بندرگاہ تک محدود کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہازوں کی سینیٹیشن اور دیگر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کر رہے ہیں۔

وائس ایڈمرل جمیل اختر نے کہا ہے کہ وزارت صحت اور دیگر سے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔

واضح رہے کہ چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 180 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس وائرس کی وجہ سے ہزاروں افراد متاثر ہیں جن کا علاج جاری ہے، تاہم اب یہ مہلک وائرس چین کی سرحدوں سے نکل کر دنیا بھر میں پھیلنے لگا ہے۔

جاپان، امریکا اور جنوبی کوریا سمیت کچھ ممالک میں اس وائرس کے منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان ممالک کے حکام کا کہنا تھا کہ اس وائرس کی تصدیق ان افراد میں ہوئی ہے جو حال ہی میں چین کا دورہ کرکے واپس اپنے وطن پہنچے۔


تازہ ترین
تازہ ترین