بنوں: ٹیکسی ڈرائیور کی رکشے پر فائرنگ، نرس جاں بحق

January 31, 2020

بنوں: ٹیکسی ڈرائیور کی رکشے پر فائرنگ، نرس جاں بحق

خیبر پختونخوا کے شہر بنوں کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال کے باہر رکشتہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے جھگڑے میں نرس کی جان چلی گئی۔

بنوں کے ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر سواری بٹھانے پر رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیور آپس میں لڑ پڑے۔

نرس کے رکشے میں بیٹھنے پر ٹیکسی ڈرائیور احسان اللّٰہ نے فائرنگ کردی اور تین گولیاں لگنے سے نرس موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) بنوں کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور احسان اللّٰہ کے خلاف نرس کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔