برج خلیفہ کوبی کی یاد میں روشن

February 03, 2020

دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو معروف باسکٹ بال پلیئر کوبی کی یاد میں روشن کردیا گیا ہے۔

برج خلیفہ پر ایل ای ڈی لائٹ کے ذریعے کوبی برائنٹ اور ان کی بیٹی کی تصاویر روشن کی گئیں۔

واضح رہے کہ 26جنوری کو معروف باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ اور ان کی13سالہ بیٹی سمیت 9 افراد امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔