معروف امریکی باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں بیٹی سمیت ہلاکت کے بعد ان کی اہلیہ کی جانب سے پہلی بار بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے دنیا بھر سے تعزیت اور ہمدردی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے ساتھ ہی دعا کی اپیل بھی کی ہے۔
کوبی کی اہلیہ وینیسا برائنٹ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے ہیلی کاپٹر حادثے میں دیگر مرنے والے افراد کے اہلخانہ کی مدد کے لئے فنڈ بنانے کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے لکھا کہ شوہر کوبی برائنٹ اور بیٹی کی موت انتہائی صدمے والا واقعہ ہے جس سے زندگی تباہ ہوگئی ہے۔ کوبی برائنٹ بہت اچھے شوہر اور والد تھے۔
انہوں نے دنیا بھر سے فنکاروں، مداحوں اور عام لوگوں کی جانب سے کوبی برائنٹ کی موت پر تعزیت اور دعائیہ پیغامات پر اظہار تشکر کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار معروف باسکٹ بال پلیئر کوبے برائنٹ اور ان کی بیٹی سمیت 9 افراد امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔