ہانیہ عامر کی PSL 5 کے ترانے کی تعریف

February 04, 2020

عاصم اظہر پی ایس ایل 5 کا آفیشل ترانہ گاتے ہوئے

معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے کی تعریف کردی۔

گزشتہ روز گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستان سُپر لیگ یعنی پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ گا رہے ہیں۔


عاصم اظہر نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ’ہمارا پاکستان، ہمارا پی ایس ایل، ہمارا ترانہ، ٹرینڈنگ ون۔‘

گلوکار نے لکھا کہ ’آتا ہے جو آنے دو پاکستان تیار ہے۔‘

اُنہوں نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں دو ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے PakistanZindabad اور TayyarHain۔

عاصم اظہر کی اِس پوسٹ پر ہانیہ عامر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یہ پسند آیا۔‘

گلوکار کی اِس پوسٹ پر ماڈل مہرین نے بھی کمنٹ میں دل والے ایموجی بنائے۔

دوسری جانب عاصم اظہر کے حالیہ کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن کے مداح کنسرٹ میں ہانیہ عامر کا نام لے رہے ہیں اور اسٹیج پر کھڑے عاصم ا اظہر شرما رہے ہیں۔

ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لگائی اور مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’کیوں کرتے ہو ایسا‘۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ کُچھ روز قبل ہی جاری کیا گیا ہے اور یہ ترانہ پاکستان کے 4 نامور گلوکار عارف لوہار، ہارون رشید، علی عظمت اور عاصم اظہر نے گایا ہے۔

پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ جاری ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر اِن تمام گلوکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ شائقین کرکٹ کو یہ ترانہ خاصا پسند نہیں آیا ہے۔