• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ جاری

پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ جاری


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا، دوسری جانب ایونٹ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا بھی ملک بھر میں آغاز ہوگیا۔

پی ایس ایل فائیو کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے جو پاکستان کے چار شہروں میں کھلا جائے گا، افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی۔

پی ایس ایل سیزن فائیو کا آفیشل ترانہ ’تیار ہیں‘ نامور گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، ہارون اور عاصم اظہر نے گایا ہے، گانے کے ذریعے شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ کس طرح سیزن فائیو کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب ایونٹ کے ٹکٹس کیلئے ملک بھر کے 110 سینٹرز پر کاؤنٹر سیلز کا آغاز بھی ہوگیا، کراچی میں کم قیمت والے ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ بک گئے، افتتاحی تقریب کے کم قیمت والے ٹکٹس خریدنے میں لوگوں نے خاص دلچسپی ظاہر کی۔

یہی حال لاہور میں بھی رہا، جہاں بارش کے باوجود کرکٹ شائقین نے لائنیں لگا کر ٹکٹس خریدے، اس کے علاوہ مُلک کے دیگر شہروں میں کرکٹ کے متوالے سینٹرز پر ٹکٹ خریدنے پہنچے۔

پاکستان سُپر لیگ فائیو 20 فروری سے چار شہروں میں کھیلا جائے گا، جس کا فائنل لاہور میں ہوگا۔

تازہ ترین