گیس کی قیمت میں اضافہ پھر مؤخر

February 04, 2020

مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ایک بار پھر گیس کی قیمت میں اضافہ مؤخر کر دیا۔

مشیرِخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرِصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔

اجلاس میں مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ جلدی بازی میں نہیں کریں گے، گیس کی قیمتوں میں تجاویز کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچانے کی تجاویز دی جائیں، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا متبادل بھی دیں۔

یہ بھی پڑھیئے: حکومت کا گیس قیمت اور میٹر رینٹ بڑھانے کا فیصلہ

اجلاس کےدوران ای سی سی نے وزارتِ اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے قیام کی منظوری بھی دے دی اور وزارت ِاطلاعات کو اپنے وسائل سے ڈیجیٹل میڈیا ونگ بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔