حسن حیات اور سعدیہ غفار کی ’بات پکی‘ ہوگئی

February 04, 2020

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سعدیہ غفار اور گلوکار و اداکار حسن حیات کی بات پکی ہوگئی۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دونوں کی جانب سے شادی کی بات پکی ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔


دونوں کو مداحوں سمیت ساتھی شوبز اداکاروں کی جانب سے ڈھیروں دعائیں دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ جوڑی کی دوستی بہت پرانی تھی جسے اب انہوں نے رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ساتھی اداکاروں اور سعدیہ کی قریبی دوستوں کی جانب سے خوشی کے اس لمحے کو شیئر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 27 سالہ حسن حیات خان پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے گلوکار بھی ہیں اور اداکار بھی۔ انہوں نے ڈرامہ ’بھول‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دوسری جانب 26 سالہ اداکار و ماڈل سعدیہ غفار پاکستانی ڈراموں ’ ایسی ہے تنہائی‘، ’کس دن میرا ویاہ ہووے گا‘ میں اداکاری کر چکی ہیں۔