دنیا کی سب سے بڑی تھری ڈی پرنٹڈ عمارت

February 07, 2020

دبئی میں تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے 2 منزلہ عمارت تیار کی گئی ہے جسے دنیا کی سب سے بلند تھری ڈی پرنٹڈ عمارت قرار دیا جا رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے علاقے وارسان میں دنیا کے سب سے بڑے تھری ڈی پرنٹ شدہ عمارت کا افتتاح کردیا گیا ہے جس میں سرکاری دفتر قائم کیا گیا ہے۔

دو منزلہ تھری ڈی پرنٹڈ عمارت کا رقبہ 6,900 مربع فٹ اور اس کی بلندی 9.5 میٹر رکھی گئی ہے جبکہ عمارت کو ایک سال میں تیار کیا گیا ہے۔

اس کی لاگت 8لاکھ درہم سے لے کر 1ملین درہم تک آئی ہے۔