تھائی لینڈ میں فوجی کی سڑک پر فائرنگ 20 افراد ہلاک

February 08, 2020

تھائی لینڈ میں فوجی کی سڑک پر فائرنگ 1 درجن سے زائد افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں فوجی نے مصروف شاہرہ پر اندھادھند فائرنگ کرکے 20 افراد کو ہلاک کردیا۔

تھائی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمال مشرقی شہر ناکھون راتچاسیما میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل پر سوار مسلح اہلکار نے مصروف شاہراہ پر کھڑے ہوکر چلتی گاڑیوں پر فائرنگ کی۔

ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا کہ اندھادھند فائرنگ کےنتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

حملہ آور تاحال مفرور ہے، جبکہ فائرنگ کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔

فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آور تھائی فوجی نے اپنا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔