آسمان پر شہابِ ثاقب کا انوکھا نظارہ

February 11, 2020


برطانیہ میں رات میں ترتیب پانے والاایک انوکھا نظارہ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جب تیزی سے سفر کرتے شہابِ ثاقب نے آسمان کو روشن کر دیا۔

برطانیہ میں یہ انوکھا نظارہ اس وقت دیکھا گیا جب شہابِ ثاقب زمین پر آگرا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اندھیرے آسمان پرآگ کا یہ گولہ نہایت تیزی سے گزرتا ہے کہ جس سے آسمان اس طرح روشن ہو جاتا ہے جیسے کوئی لائٹ شو یا آتش بازی جاری ہو۔