45ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ محمد آصف نے جیت لی

February 12, 2020

45 ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ محمد آصف نے جیت لی

45 ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ محمد آصف نے جیت لی، فائنل میں ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے شاہدآفتاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7-8 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کراچی میں کھیلا گیا قومی اسنوکر چیمپئن شپ کا 15 فریمز پر مشتمل سنسنی خیز فائنل عالمی چیمپئن محمد آصف اور شاہدآفتاب کے درمیان ہوا۔

شاہد آفتاب نے ابتداء سے ہی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد آصف کو دباؤ میں لیے رکھا، انہوں نے مسلسل 5 فریمز جیت کر آصف پر 2-6 کی برتری حاصل کرلی۔

آصف نے 2 فریمز جیت کر خسارہ کم کیا لیکن گیارہواں فریم شاہد نے اپنے نام کرکے اسکور 4-7 کردیا۔

عالمی چیمپین محمد آصف نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل 4 فریمز جیت کر نیشنل ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل مقابلہ چھ گھنٹے تک جاری رہا۔

45ویں قومی اسنوکر چیمپین شپ کا فائنل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔