دکی : مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کانکن جاں بحق

February 13, 2020

بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کانکن دب کر ہلاک ہوگئے۔

محکمہ مائینز کے مطابق واقعہ دکی کے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں کوئلے کی کان میں کام کرتے ہوئے 4 کانکنوں پر مٹی کا تودہ گرگیا۔

امدادی کارروائی کے بعد مٹی میں دبے چاروں افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔