تجاوزات بنانے کے ذمے دار اداروں کے افسران واہلکار ہیں،کنورنوید

February 13, 2020

کنور نوید جمیل کی جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو

سابق ممبر قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ تجاوزات بنانے میں جن اداروں کے افسران واہلکار شامل ہیں، وہی ذمے دار ہیں۔

رہنما کنور نوید جمیل نے جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ تجاوزات ہٹانے سے متعلق عدالت کی ہدایت کراچی کی بہتری کے لیے ہے۔

کنورنوید نے کہا کہ جن اداروں کی نگرانی میں تجاوزات بنیں، وہ ذمے دار ہیں، اداروں کے اہلکاروں اور افسران کی ذمے داری تھی تجاوزات نہ بننے دیتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غریب آدمی کا ہی نقصان ہورہا ہے، جن علاقوں سے تجاوزات ہٹائی جارہی ہیں وہاں مکینوں کو متبادل جگہ دی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سنھ مراد علی شاہ نے بھی ناجائز تجاوزات کے ہٹائے جانے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ تجاوزات کسی صورت منظور نہیں مگر غریب کے گھر گرانے میں سندھ حکومت رضامند نہیں۔