کیا کڑی پتے سے شوگر کنٹرول کی جا سکتی ہے ؟

February 13, 2020

شوگر متوازن رکھنے کے لیے کڑی پتے کا استعمال

قدیم دور سے کھانوں میں کثرت سےاستعمال کیے جانے والےکڑی پتے سے متعلق ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ کڑی پتے کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول کو کم کیا جا سکتا ہے، اس کے استعمال سے نظام ہاضمہ بھی درست کام کرتا ہے اور دل کی بیماریوں سے بچاؤ سمیت جلد اور بالوں کو بھی اچھا بناتا ہے ۔

کڑی پتے کے بے شمار طبی فوائد ہیں، اس میںبھر پور مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ناگزیر ہیں۔

شوگر متوازن رکھنے کے لیے کڑی پتے کا استعمال

ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ اگر کڑی پتے کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کیا جائے تو اس کے بے شمار فوائد میں سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ اس سے بلڈ شوگر لیول متوازن ہو جاتا ہے، اس میں موجود ’فلاوونائیڈ ‘ جز سے غذا میں موجود اسٹارچ گلوکوز میں بدل جاتا ہے جس سے شوگر لیول کی مقدار متوازن رہتی ہے ۔

کڑی پتے میں ’ اینٹی انفلامینٹری ‘ اور ’ اینٹی مائیکروبیل ‘ جز بھی پائے جاتے ہیں جو سوجن، سوزش سے بچانے سمیت قوت مدافعت بڑ ھاتے ہیں، کڑی پتہ قدرتی طور پر انسولین بننے کے عمل کو تیز کرتا ہے جس سے شوگر لیول اور کولیسٹرول لیول متوازن رہتا ہے اور مصنوعی انسولین کی ضرورت بھی نہیں رہتی ۔

کڑی پتہ کیسے کام کرتا ہے ؟

انسانی جسم میں لبلبے سے خارج ہو کر خون میں شامل ہونے والا انسولین ہارمون گلوکوز کی مقدار کو کنٹرول میں رکھتا ہے، انسولین خون میں موجود شوگر کو توڑنے میںمدد دیتا ہے ، انسانی جسم میں جب انسولین کی مقدار کم خارج ہوتی ہے تو یہ شوگر جیسی خاموش بیماری کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کڑی پتے کے استعمال سے قدرتی طور پر انسانی جسم انسولین بنا تا ہے جس سے ذیابطیس کے مریضوں میں بلڈ شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔

انٹرنیشنل جرنل آف فارما سیوٹیکل سائنسز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کڑی پتے میں ’ اینٹی ہائیپر گلائیسیمک ‘ جز پا ئے جاتے ہیں جس کے استعمال کے نتیجے میں بلڈ شوگر لیول متوازن رہتا ہے ۔

کڑی پتے میں بڑی مقدار میں فائبر پائے جانے کے سبب اس کا استعمال ذیابطیس کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ہے ، فائبر شوگر کو خون میں زیادہ دیر رہنے اور بلڈ شوگر بڑھنے کے بجائے اسے جلد جسم سے خارج کر د یتا ہے ۔

کڑی پتے کا استعمال

مارکیٹ میں آسانی سے سستے داموں مل جانے والا کڑی پتہ استعمال میں نہایت آسان ہے، اس کا استعمال سلاد، دالوں میں بگھار، ہری چٹنی، نیم گرم پانی میں ڈال کر، مختلف کھانوں میں پکا کر استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔