• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس جنگ بندی معاہدے پر راضی ہو جائیگی؟ امریکی صدر کا جواب سامنے آگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹیرف معاملے پر آج سے ممالک کو خطوط بھیجے جارہے ہیں، ٹیرف سے متعلق 10 سے 12 ممالک کو آج خط مل جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ کیا حماس جنگ بندی معاہدے پر راضی ہو جائے گی؟ اس سوال پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں معلوم ہو جائے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ابراہم معاہدے میں مزید بہت سے ممالک شامل ہوں گے۔

روس یوکرین معاملے پر بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی سے آج بات کروں گا، روس کے صدر پیوٹن کے ساتھ بات چیت سے مایوسی ہوئی، نہیں لگتا کہ وہ رکنے والے ہیں۔

اس سے قبل آئیوا میں امریکا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کےلیے بہترین امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے پانچ ممالک کو جنگ میں جانے سے روکا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی جنگ ہونے سے پہلے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کروائی، کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا، کانگو اور روانڈا جنگ بند کروائی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید