• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: زندہ بھیڑوں کے جسم کے اندر نشہ آور گولیاں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

تصویر بشکریہ سعودی میڈیا
تصویر بشکریہ سعودی میڈیا

سعودی عرب کے شہر حفر الباطن میں زندہ بھیڑوں کے جسم کے اندر نشہ آور گولیاں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 411،546 نشہ آور گولیاں ضبط کرلیں۔

سعودی سیکیورٹی اداروں نے 2 سعودی شہریوں اور ایک تارکینِ وطن کو گرفتار کرلیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں منشیات کی اسمگلنگ اور منشیات کے اسمگلروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کی گئیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی حکام نے شہریوں سے منشیات کی اسمگلنگ یا اس سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کی اطلاع دینے کی اپیل بھی کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید