• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات تب تک نہیں ہوسکتے جب تک امریکا دھوکہ دینا نہیں چھوڑ دیتا: ایران

ترجمان ایرانی دفتر خارجہ اسماعیل بقائی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ترجمان ایرانی دفتر خارجہ اسماعیل بقائی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ترجمان ایرانی دفتر خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات تب تک نہیں ہوسکتے جب تک وہ دھوکہ دینا نہیں چھوڑ دیتا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے صاف نیت نظر آئے گی تو سفارتکاری کے راستے پر چلا جاسکتا ہے اور ایٹمی معاملات پر مذاکرات بحال ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ثابت کریں کہ سفارتکاری کا غلط استعمال نہیں ہوگا اور اس کا پھر سے استعمال دھوکہ دینے کے لیے نہیں ہوگا۔

اپنے انٹرویو میں انہوں نے مزید بتایا کہ ’براہ راست رابطہ نہیں ہوا، لیکن بالواسطہ رابطے ہوئے ہیں، ہمارے وزیرِ خارجہ قطر اور دیگر ممالک سے بات چیت کر رہے ہیں اور پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ سفارتکاری نہیں رکتی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’امریکا نے اسرائیل سے جاری جنگ میں ہم پر حملہ کر کے خود کو باقاعدہ طور پر براہ راست اس میں ملوث کرلیا تھا۔ 22 جون کی رات ہونے والے امریکی حملے عالمی قانون اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے خلاف ورزی تھے۔‘

بتاتے چلیں کے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات گذشتہ ماہ 13 جون کو اسرائیلی حملوں کے بعد سے تعطل کا شکار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید