حکومت نے سوائے یوٹرن کے کچھ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب

February 13, 2020

مرتضیٰ وہاب کی میڈیا سے گفتگو

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس حکومت نے سوائے یوٹرن کے کچھ نہیں کیا ہے ۔

مرتضیٰ وہاب نے اسکاوٹس آڈیٹوریم میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراور سیکریٹری تعلیم سے بات کی جائے گی، فیسوں میں اضافہ درست عمل نہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے اس دوران حکومت پر سوال اٹھایا کہ کیا حکومتی معاملات اپوزیشن اور حلیم عادل شیخ طے کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے آئی جی اور چیف سیکریٹری وفاق مقرر کرتا ہے، پولیس کو متنازع اور آئی جی کو سیاسی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔