شوہر پر تیزاب پھینکنے والی خاتون کی ویڈیو منظرعام پر

February 13, 2020

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں شوہر پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے والی خاتون کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق عزیز آباد میں فرزانہ نامی خاتو ن 9فروری کی صبح گیارہ بج کر 25 منٹ پر شوہر کے گھر پہنچی۔

فرزانہ کے ہاتھ میں تیزاب سے بھرا بیگ دیکھا جا سکتا ہے، شوہر پر تیزاب پھینکنے کی کارروائی فرزانہ نے 3 منٹ میں مکمل کی، شوہر پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگئی۔

واضح رہے کہ 9 فروری کو پیش آنے والے اس و ا قع کی ملزمہ فرزانہ اور اس کے ساتھ رکشہ ڈرائیور کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کر سکی ۔