بورے والا: پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک

February 14, 2020

وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بورے والا کے گاؤں 519 ای بی کے قریب 4 ڈاکو ایک راہگیر سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہورہے تھے، پولیس کو 15 پر اطلاع ملی جس پر تھانہ صدر پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے ان کا تعاقب کرکے گھیر لیا۔

اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں چاروںمارے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کا تعلق بین الاضلاعی گروہ سے تھا اور یہ قتل، ڈکیتی، رہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔