سابق منگیتر کو قتل کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا

February 15, 2020

لندن ( جنگ نیوز) عدالت نے سابق منگیتر کو قتل کرنے والے شخص کو عمر قید سنا دی اسے کم سے کم 16 سال جیل میں گزارنا پڑیں گے۔ کاؤنٹی ٹائرون کے شہر اوماگ میں گزشتہ اکتوبر کو شارلٹ مرے کے قتل کا الزام مسٹر مرے پر عائد کیا گیا تھا۔ 34 سالہ مسز مرے کو 31 اکتوبر اور یکم نومبر 2012 کے درمیان کسی وقت قتل کر دیا گیا تھا لیکن اس کی لاش تاحال نہیں مل سکی۔ شارلٹ کے اہل خانہ نے کہا کہ قاتل کو اس وقت تک جیل سے رہا نہیں کیا جانا چاہیے جب تک وہ مسز مرے کی لاش کے مقام کےبارے میں نہیں بتاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ قاتل کو عمر قید کی سزا ہماری پیاری بچی کو واپس نہیں لا سکتی ۔ اس ظالم نے اسے ہم سے دور کر دیا اور اس کی لاش کا بھی پتہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجرم کو سزا سے ہمیں کچھ ریلیف ملا ہے۔