شعیب ملک نے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے یوٹرن لے لیا

February 15, 2020

فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں،شعیب ملک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کی تیاری کے لئے جمعے کو نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے پریکٹس کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی یو ٹرن لیتے ہوئے کہا کہ ان کا فی الحال میرا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ، جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا،پہلے کہا تھاکہ عالمی کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لوں گا، اب میں سمجھتا ہوں کہ عالمی کپ ابھی بہت دور ہے۔