سلامتی کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم پاکستان آئے گی

February 15, 2020

لاہور (آصف محمود) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم 9سے 13 مارچ تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ٹیم کالعدم تنظیموں کے خلاف حکومت پاکستان کے اقدامات کےبارے میں معلوم کرے گی۔ مانیٹرنگ ٹیم دورے کے بعد رپورٹ بھجوائے گی جس کے دو روز بعد 15مارچ کو پیرس میں ہونے والی فیٹف کی پلینری میٹنگ میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائیگا۔