وزیراعظم کا نعیم الحق کی وفات پر اظہار افسوس

February 15, 2020

وزیراعظم کا نعیم الحق کی وفات پر اظہار افسوس

وزیراعظم عمران خان نے دیرینہ دوست، سیاسی ساتھی نعیم الحق کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے نعیم الحق کو ہمت اور بہادری کے ساتھ کینسر سے لڑتے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نعیم الحق آخری وقت تک پارٹی امور میں شامل رہے، جب تک ان کے لیے ممکن تھا، وہ اہم اجلاسوں میں شریک ہوتے رہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ نعیم الحق کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکے گا ۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اپنی خدمات پیش کرنے والے نعیم الحق گزشتہ کئی ماہ سے کینسر جیسے موذی مرض کا علاج کروارہے تھے۔

وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ آج انتقال کرگئے۔