ایئر شو میں ماہر پائلٹس کے حیرت انگیز کرتب

February 17, 2020

ایئر شو میں ماہر پائلٹس کے حیرت انگیز کرتب

سنگاپور میں پانچ روزہ بین الاقوامی ایئر شو اختتام پذیر ہوگیا، جس کے پہلے روز ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکے۔

سنگاپور میں منعقد ہونے والے اس پانچ روزہ انٹرنیشنل ایئر شو میں سنگاپور کے ہوا بازوں سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ایکروبیٹک ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ درجنوں طیارے ایئر شو میں اُڑان بھرتے دکھائی دیئے۔

بین الاقوامی ایئرشو میں سیکڑوں طیارے نمائش کے لیے پیش کئے گئے جبکہ ماہر پائلٹس نے جہاز، ہیلی کاپٹر، ہاٹ ایئر بلون اور پیراشوٹ جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس شاندار ایئر شو کو دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، جبکہ آسمان پر اُڑتے، بل کھاتے طیاروں کو دیکھ کر بچے بھی بے حد لطف اندوز ہوئے۔