ہائیکورٹ بار انتخابات کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

February 18, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے انتخابات برائے2020/21کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ تین عہدوں پر امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔الیکشن کیلئے چوہدری توفیق آصف ایڈووکیٹ کی سربراہی میں40رکنی الیکشن بورڈ کام کررہاہے۔صدارت کیلئے تین امیدوار میدان میں آئےہیںجن میں ملک وحید انجم،ملک جواد خالد اور راجہ ناصر محمود،جنرل سیکرٹری کیلئے راجہ فہیم الطاف اور شاہد محمود لنگڑیال،سینئر ناب صدر کیلئے شاہدہ تنویر اور سید اکمل شاہ،نائب صدر (جہلم سیٹ)کیلئے راجہ عتیق،اسرار مرزا اور شہزاد بیگ،جوائنٹ سیکرٹری کیلئے واحد امید وار محمد طالب راجہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اکیلی امیدوار شگفتہ عارف اور آڈیٹر کیلئے بھی ایک امیدوار مرزا عمران ہیں۔ چوہدری توفیق آصف کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج ہوگی۔ انتخابات کیلئے راولپنڈی ڈویژن کے 4ہزار9سو56وکلاء ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گےجس میں2ہزار104لائف ٹائم ممبرز بھی شامل ہیں۔راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے وکلاء ووٹرز کی تعداد ایک ہزار سات سواڑتیس دیگر بارز میں اسلام آباد8ضلع اٹک191جہلم204چکوال215گوجرخان 102کہوٹہ41تلہ گنگ59ٹیکسلا 86جنڈ34پنڈدادنخان42فتح جنگ28پنڈی گھیب12مری14سوہاوہ23چواسیداں شاہ12کلرسیداں19حسن ابدال 27ووٹرز ہیں۔آج اعتراضات،جانچ پڑتال اور کاغذات کی واپسی ہوگی۔بدھ کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔جس کے خلاف اپیلیں جمعرات کو دائر کی جاسکیں۔اپیلوں کی سماعت جمعہ کو ہوگی اور اسی دن حتمی لسٹ بیلٹ پیپر کی اشاعت کیلئے بھجوائی جائے گی۔ پولنگ ہفتہ29فروری کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام چار بجے تک ہوگی۔لائف ٹائم ممبرز کیلئے پولنگ بوتھ جناح ہال،راولپنڈی کے ممبرز کیلئے لائبریری جبکہ راولپنڈی ڈویژن کی دیگر بارز کے ووٹرز کیلئے کیفے ٹیریامیں بوتھ بنایا جائے گا۔