تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام تاجدار صداقت کانفرنس

February 18, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی) خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر ؓ دین حق کی سربلندی اور اشاعت اسلام میں اہم کردار ادا کیا۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سرکار سیدنا صدیق اکبر ؓ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیرصوفی مسعوداحمد صدیقی نے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام خلیفہ اول سرکار سیدنا صدیق اکبر ؓ کے یوم وصال کی مناسبت سے منعقدہ ”تاجدار صداقت“کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔