اساتذہ کا مہنگا ئی کیخلا ف دھرنے کا اعلان

February 18, 2020

لاہور(خبر نگار) مہنگائی کیخلاف اساتذہ نے 19 فروری کو دھرنے کا اعلان کر دیا۔ متحدہ محاذِ اساتذہ پنجاب کے مرکزی رہنماوئوں حافظ عبدالناصر، حافظ غلام محی الدین،رشید احمد بھٹی، کاشف شہزاد چودھری، دیگر نے مشاورتی اجلاس میں اس امر کا جائزہ لیا کہ اب تک مہنگائی 30 فی صد سے بھی زیادہ ہو چکی ہے ان حالات میں سفید پوش اساتذہ کے لئے زندگی گزارنا د وبھر ہو گیا ہے۔ مہنگائی نے خاندان کیلئے دوائی کا حصول تک ناممکن بنا دیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن سخت بدانتظامی کا شکار ہے اساتذہ کی ان سروس پروموشن ،ریگولرائزیشن، کمپیوٹر الائونس،پے پروٹیکشن ، ٹائم سکیل، لیو ان کیشمنٹ ، اور پینشن وغیرہ جیسے اہم ترین مسائل حل نہیں ہو رہے۔ اساتذہ اپنا جمہوری اور آئینی حق استعمال کرتے ہوئے مہنگائی کی دوھائی دینے اور مسائل و مطالبات حل کے لئے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ 19 فروری بروز بدھ 2 بجے دن سول سیکرٹریٹ لاہورکے سامنے اساتذہ احتجاج کریں گے اور دھرنا دیں گے۔