جلد حلقے کے تما م ویلج اور یونین کونسلز میں تنظیم سازی مکمل کی جائیگی ،انتخاب چمکنی

February 18, 2020

پشاور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سینئر نائب صدر انتخاب خان چمکنی نے حلقہ پی کے 69اور این اے-28کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد سے جلد حلقے کے تما م ویلج کونسلز اور یونین کونسلز میں تنظیم سازی مکمل کی جائے گی جنرل الیکشن قریب آرہے ہیں۔اور موجودہ پی ٹی آئی حکومت صرف جھوٹے وعدوں اور بیانات پر نظر آرہی ہیں۔ عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور مہنگائی سے تمام 22کروڑ پاکستانی عوام فاقوں پر مجبور ہوتے جارہے ہیں۔ اس مہنگائی کے دور میں کھانے پینے کے اشیاء کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریات زندگی عام آدمی خریدنے سے قاصر ہے اُنہوں نے کہا کہ افرا تفری کا عالم ہے اور حکومت کی کروڑوں نوکریوں اور لاکھوں گھروں کا منصوبہ بھی خوابوں اور تصورات کی دُنیا میں ہےحکومت اس وقت صرف اپنے سیاسی حریفوں کو بے بنیاد مقدمات میں ملوث کر کے بدنام کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ حالانکہ ان کیسز کا کوئی وجود نہیں یہ جھوٹے مقدمات عدالتوں سے جلد ختم ہوجائیں گے ۔ بی آر ٹی کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر انکوائر ی رکوائی گئی۔موجودہ حکومت کرپشن خاتمے کیلئے ایسے مقدمات میں فل فیئر ٹرائل اور انکوائری کر وائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔انتخاب خان چمکنی نے کہاکہ انشاء اللہ آئندہ حکومت پورے پاکستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہو گی او ر امیر مقا م صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ ہوں گے ۔