شیر گل کی اراضی وگزار کرانے اور تحفظ کے حصول کیلئے انصاف کی اپیل

February 18, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر)مانسہر ہ کے رہائشی شیر گل نے اراضی وگزار کرانے اور تحفظ کے حصول کیلئے وزیر اعظم عمران خان سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔ صحافیوں کو فریاد سناتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بکریال شہر میں میری ابائی زمین ہے جو 8ہزار کنال رقبہ پر مشتمل ہے جسکے کے کاغذات بھی میرے نام پر ہیں مگر اراضی پر مبینہ طور پر ماسٹر ظہور اور ماسٹر غفور نے پچھلے 20سال سے زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے ۔اور انکے ساتھ میرا بھائی شمروز بھی ملا ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرا بھائی جعلی سٹامپ اور کاغذات بنا کر زمین کا کچھ حصہ وقفہ وقفہ سے فروخت کر رہا ہے جبکہ میں اسکے خلاف ڈی پی او اور ڈی سی کے پاس بھی گیا اور درخواستیں دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔