لندن میں چاقو حملے میں لڑکی شدید زخمی

February 19, 2020

لندن ( جنگ نیوز) برطانوی دارالحکومت لندن میں گزشتہ روز ایک شخص نے ایک لڑکی پر چاقو سے حملہ کرکے اسے قتل کرنے کی کوشش کی ۔ اس حملے میں 18 سالہ لڑکی کے گلے اور پیٹ پر زخم آئے۔لڑکی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتا لے جایا گیا ۔ 21 سالہ حملہ آور نے پبلک ٹوائلٹ میں لڑکی پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا تھا ۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا ۔ ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پبلک ٹوائلٹ کے اطراف سناٹا تھا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ سال چھری کے حملوں کے واقعات میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ میں بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے کمشنر کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 10 برس سے 17 برس کی عمر کے ایسے 27 ہزار بچوں کی شناخت ہوئی جو صرف انگلینڈ میں جرائم پیشہ گروہوں سے وابستہ ہیں ۔